سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

حکومت سندھ نے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی۔ 

اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، بچوں کا استقبال کی تقریبات کے لیے استعمال غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More