کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو

سچ ٹی وی  |  May 26, 2025

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں صوبہ بچاؤ ریلی پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ لیکن ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کر کے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ اور خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اور ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ خیبرپختونخوا کی عوام نے دیکھ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More