وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈرسے ملاقات

سچ ٹی وی  |  May 26, 2025

تہران میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی اور ایران کی حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکرکیا۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کیا اورکہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانےکے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی، وزیر اعظم نے علامہ اقبال سے آیت اللہ خامنہ ای کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے وزیراعظم کی خطے میں امن کوششوں کی تعریف کی گئی، آیت اللہ خامنہ ای نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں، امتِ مسلمہ آیت اللہ خامنہ ای کی رہنمائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More