لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی فاتح بن گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کی اور 43 گیندوں پر 4 چھکوں ، 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور قلندرز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گلیڈی ایٹرز اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 17 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل صرف چار رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، پھر سلمان مرزا نے 12 کے انفرادی اسکور پر ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پھر رلی روسو 22 کے انفرادی اسکور پر سکندر رضا کی گیند پر کیچ دے کر 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ پھر شاہین آفریدی نے اویشکا فرنانڈو کو 29 کے انفرادی اور 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔
اس دوران حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ پھر 18ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن نواز 76 رنز بناکر 172 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔
نئے آنے والے بیٹسمین محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے 177 پر پویلین روانہ ہوئے۔ دونوں کو حارث رؤف نے اپنا شکار بنایا۔ پھر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف 201 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا، حارث رؤف نے 2،2 اور سکندر رضا، راشد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔
لاہور قلندرز اننگز
گلیڈی ایٹرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا۔ ابرار احمد نے 39 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے کے بعد 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا اور پویلین بھیجا۔
پھر فہیم اشرف نے محمد نعیم کو 47 کے انفرادی اور 85 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین روانہ کیا۔ انہوں نے 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے تیز ترین اننگز کھیلی۔
اسامہ طارق نے 41 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔ یوں قلندرز کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر محمد عامر نے راجا پاکسا کو شکار بنایا۔
اننگز کے 18ویں اوور تک پوزیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حق میں تھی تاہم محمد عامر نے ایک اوور میں 18 رنز دے کر میچ ہاتھوں سے نکلوایا اور قلندرز نے اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
اننگز کا 19واں اوور فہیم اشرف نے کروایا جس میں سکندر رضا نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا اور میچ پر پوزیشن مزید مستحکم کی۔
لاہور قلندرز کے کوشال پریرا 62 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز کے عامر، فہیم، ابرار اور اسامہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں
قلندرز اسکواڈ
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشال پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب، آصف آفریدی شامل ہیںa