وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق 26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک سکولوں کے اوقات بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں اورسکول صبح ساڑھے7 سے دوپہرساڑھے 12 تک کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یکم جون سے 31جولائی تک تمام سرکاری ونجی سکول وکالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئےتعطیلات کا اعلان کردیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں15جون سے 31اگست تک ہونگیں۔

جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More