سچ ٹی وی | May 17, 2025
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے سے متعلق عالمی مالیاتی ادارہ انٹرنشینل منٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کردیا،رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے716 ارب روپےمختص کیے جائیں گے،رواں مالی سال کےمقابلے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیاجائے گا،جنوری2026 سے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لئے رقم میں اضافہ کیا جائے گا،آئندہ سال جنوری سے سہ ماہی رقم ساڑھے13 ہزار سے بڑھاکر ساڑھے 14 ہزار روپےکی جائے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More