امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

سچ ٹی وی  |  May 16, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، امریکا مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More