آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دیکر بھائی چارے کا ثبوت دیا، وزیراعظم شہباز شریف

سچ ٹی وی  |  May 15, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی حمایت نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر الہام علیوف سے آج دوپہر گفتگو کی جس میں آذربائیجان کی بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ جنوبی ایشیائی بحران میں آذربائیجان نے پاکستان کا ساتھ دے کر بھائی چارے کا ثبوت دیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے پربات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا، صدر الہام علیوف کو اسلام آباد دورے کی دعوت دہرائی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرےگا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر الہام علیوف نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More