ریلوے اسٹیشنز پرانٹرنیٹ کی فراہمی کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  May 15, 2025

ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔

وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ایسکیلیٹر لگانے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رابطہ ایپلی کیشن کو آسان بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More