سچ ٹی وی | May 15, 2025
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسری بار ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔
یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے ، دونوں ملکوں میں جنگ بندی امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی۔ ہاٹ لائن رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More