بیرون ملک پاکستانیوں کے حق میں جے یوآئی نے آوازبلند کردی

سچ ٹی وی  |  May 15, 2025

تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔a

اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طور پر طے کر لیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی بھی یہ مطالبات کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More