سچ ٹی وی | May 15, 2025
پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں میں گئے۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس پر پاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More