پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

سچ ٹی وی  |  May 07, 2025

پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیے۔

گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ تاہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا ہے۔

اُدھر پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9 مئی تک بند کردیے جن میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹس بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More