80 لاکھ سکوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔۔ پھر کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  May 05, 2025

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک انوکھا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب سکوں سے بھرا ایک ٹرک اچانک ہائی وے پر الٹ گیا۔ لمحوں میں سڑک چمکتی دھات سے بھر گئی اور لوگ حیران رہ گئے کہ یہ کیا ماجرا ہے۔

اس ٹرک میں 80 لاکھ سکے موجود تھے جو حادثے کے بعد ہر سمت پھیل گئے۔ جائے وقوعہ پر ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی فلم کا سین ہو — سڑک پر دھات کی کھنک، گاڑیاں رک گئیں، اور ہر طرف چمکتے سکے۔

حادثے میں خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور اور ایک مسافر کو صرف معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مقامی حکام نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے تمام سکے اکٹھے کیے۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد جب صورتحال قابو میں آ گئی، تو ہائی وے کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More