معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More