حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

سچ ٹی وی  |  Apr 28, 2025

مداحوں کا صبر جواب دے گیا، حرا مانی گلوکاری پر شدید ٹرولنگ کی زد میں آگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ حرا مانی اپنی زبردست اداکاری اور 8.8 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شوبز میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں، اس بار اپنے گلوکاری کے شوق کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

ڈرامہ سیریل "ڈائن" میں "شہاب" کے کردار سے داد سمیٹنے والی حرا مانی اپنی اداکاری کےلیے تو بےحد پسند کی جاتی ہیں، لیکن ان کا گانے کا جنون اکثر انہیں مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔

حال ہی میں حرا مانی نے مرحوم جنید جمشید کے مشہور گانے "اعتبار" کو گانے کی کوشش کی، جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حرا مانی کی گلوکاری پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جہاں ایک صارف نے لکھا، "بس کر دو بہن، گانے سے عزت خراب ہو رہی ہے"، ایک اور مداح نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، "یہ تو خواتین کی چاہت فتح علی خان نکلیں، کسی نے بےباک انداز میں مشورہ دیا، "گانا چھوڑ دو، تمہاری آواز میں سریلا پن نہیں ہے۔"

کسی نے مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا، "ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟ کوئی امید باقی ہے؟"، ایک اور صارف نے مشورہ دیا، "آواز تو خوبصورت ہے، مگر اپلوڈ کرنے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر لینا چاہیے تھا۔"

مداحوں کا ماننا ہے کہ حرا مانی کو اپنی اصل شناخت یعنی بہترین اداکاری پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ گلوکاری ان کی شہرت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More