عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

اردو نیوز  |  Apr 28, 2025

بالی وُڈ  کے مشہور اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ہمراہ سابق اہلیہ کے گھر گئے اور ان سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ کو اداکار کی سابقہ اہلیہ رینا دتا کے گھر کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق فلمی گیان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عامر خان اور رینا دتا کے بیٹے جنید خان کو بھی ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتا 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عامر خان اور رینہ دتہ کے دو بچے جنید خان اور عائرہ خان ہیں۔

عامر خان نے رینا دتا سے علیحدگی کے بعد 2005 میں فلم میکر کرن راؤ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔ تاہم عامر خان اور کرن راؤ کی بھی 2021 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ گذشتہ ماہ مارچ میں منظر عام پر آئی تھیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

اس کے بعد چند روز قبل نئی جوڑی کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ شام گزارنے نکلی تھی۔ جس کی تصاویر سوفی شائن نے اپنے انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کی تھیں۔

ان تصاویر میں چاروں افراد کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر خان  نے 13 مارچ کو باضابطہ طور پر گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا اور اپنے تعلقات کے بارے میں کچھ باتیں بھی شیئر کیں تھیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس موقع پر گوری سپراٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے ساتھی میں کن خصوصیات کی تلاش میں تھیں اور کیوں انہوں نے عامر خان کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ میرا ساتھی مہربان ہو، ایک جینٹل مین ہو اور دیکھ بھال کرنے والا ہو۔‘

اس وقت عامر خان عمر 60 برس ہے۔ عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمیں پر‘ آنے والی ہے جو کہ ’تارے زمیں پر‘ کا سکیوئل ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More