عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

سچ ٹی وی  |  Apr 26, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

ڈرامہ سیریل ’رانجھا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف نے اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو گئی۔

وائرل پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداح ناصرف اداکار کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے پریشان بھی نظر آ رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More