پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں شکست دے دی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر اظہار خیال کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں الزاری جوزف اور لیوک ووڈ کا اسپیل گیم چینجر ثابت ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے جیت کی بنیاد رکھی، حسین طلعت نے عمدہ اننگزکھیلی، ٹاس کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ اب ہر میچ اہم ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔