دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامورکو جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا

سچ ٹی وی  |  Apr 24, 2025

دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا اور ہائی کمیشن میں موجود ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست تھما دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنےکا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا۔ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانےکےفیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملےکو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ بھارتی ناظم الامور کو واہگہ بارڈر بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بھارت کو تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بندکرنےکے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکطرفہ قرار دیا گیا۔ بھارت کو شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پاک بھارت تجارت بشمول بالواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More