فواد خان نےاپنی نئی فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سچ ٹی وی  |  Apr 17, 2025

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔

تاہم اب فواد کے بالی ووڈ میں واپسی پر معاوضے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستانی اداکار آخری بار 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کہ وجہ سے وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More