معروف پاکستانی اداکارہ نے ترکیہ میں شادی کرلی

سچ ٹی وی  |  Apr 17, 2025

معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی۔

انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔

آج کل اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

انوشے نے اپنے دوست ڈینو علی سے شادی کرلی ہے اور اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔

اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

   View this post on InstagramA post shared by Rana Asif (@rraannaayy)

انوشے اشرف نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More