آج کل ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے مگر بہت کم افراد کو علم ہے کہ چند مخصوص بٹن دبانے سے وہ اپنے موبائل کے چھپے ہوئے فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز میں مختلف کوڈز ہوتے ہیں، کچھ کوڈز تو دونوں سسٹمز میں ایک ہی طرح کام کرتے ہیں جبکہ کچھ مخصوص ماڈلز کے لیے ہوتے ہیں۔
اینڈرائیڈ پر چلنے والے تمام فونز ایک پروٹوکول یو ایس ایس ڈی پر کام کرتے ہٰں جس کے باعث مختلف کوڈز سے صارفین کو مختلف فیچرز تک فوری رسائی ملتی ہے چاہے کمپنی کوئی بھی ہو۔
یہاں آپ ایسے ہی خفیہ کوڈز جان سکتے ہیں جو آپ کے اینڈرائیڈ فون کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ویسے سیکرٹ کوڈز استعمال کرنے کے لیے آپ کو فون ایپ اوپن کرکے ڈائل پیڈ میں کوڈ کا اندراج کرنا ہوتا ہے۔
اکثر تو کال بٹن پر کلک کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، اگر فون کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے تو وہ خودکار طور پر اس کے مطابق عمل کرتا ہے۔
فون کے بارے میں تفصیلات جاننے میں مددگار کوڈز
*#*#2663#*#* اس کوڈ سے ٹچ اسکرین ورژن کی تفصیلات سامنے آتی ہیں۔
*#*#44336#*#* اس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ یہ فون کب بنایا گیا تھا۔
*#*#232337#*# اس سے آپ بلیوٹوتھ ڈیوائس ایڈریس کو دیکھ سکتے ہیں۔
*#06# سے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر نظر آتا ہے۔
*#*#4986*2650468#*#* سے فون کی فرم وئیر تفصیلات کو دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔
*#*#34971539#*#* سے کیمرا وئیر فرم وئیر کی تفصیلات سامنے آتی ہیں۔
فون سیٹنگز کے لیے مددگار کوڈز
*#*#7594#*#* اس کوڈ سے پاور بٹن کے رویے کو بدلا جاسکتا ہے۔
*#*#197328640#*#* یہ کوڈ سروس موڈ تک رسائی کرکے ٹیسٹ اور فون سیٹنگز کو بدلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
*3001#12345#* اس سے آپ فیلڈ موڈ تک رسائی حاصل کرکے لوکل نیٹ ورک اور سیل ٹاورز کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
*#*#4636#*#* یہ کوڈ بیٹری انفارمیشن، ڈبلیو ایل اے این اسٹیٹس اور یوزایج اعداد و شمار دکھاتا ہے۔
*#*#225#*#* یہ کوڈ کیلنڈر ڈیٹا کو ظاہر کرتا ہے۔
*#0*# اس کوڈ سے ٹیسٹ موڈ شروع ہوتا ہے (مگر یہ کچھ ڈیوائسز پر ہی کام کرتا ہے)۔
فون کے مسائل کے حل میں مددگار کوڈز
*#*#1472365#*#* اس کوڈ سے جی پی ایس ٹیسٹ کرنا ممکن ہوتا ہے۔
*#*#2664#*#* یہ کوڈ ٹچ اسکرین کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ہے۔
*#*#232331#*#* سے آپ بلیو ٹوتھ کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔
*#*#0842#*#* کو وائبریشن اور بیک لائٹ کو جانچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
*#*#0673#*#* کو آڈیو یا میلوڈی ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
#0782*# یہ کوڈ رئیل ٹائم کلاک ٹیسٹ سے جڑا ہے۔
*#7353# اس کوڈ سے کوئیک ٹیسٹ مینیو اوپن ہوتا ہے۔
*#*#7780#*#* اس سے فون کو فیکٹری ری سیٹ کیا جاسکتا ہے۔