بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ پہلی مرتبہ ایک چین میں ہونے والے ’مکاؤ انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول‘ میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے عوامی سطح پر نظر آئے جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بن گئے۔
تقریب میں آمد کے موقع پر عامر اور گوری ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ دونوں نے روایتی ملبوسات زیب تن کیے تھے؛ عامر خان نے سیاہ کرتا پاجامہ اور شال پہن رکھی تھی، جب کہ گوری نے سفید ساڑھی زین تن کر رکھی تھی۔
اس نئے جوٹے نے چینی میڈیا کیلئے ایک ساتھ پوز دیا۔ اس موقع پر معروف چینی اداکار شین ٹینگ اور ما لی بھی موجود تھے، جن سے عامر نے گوری کا تعارف کروایا۔
یاد رہے کہ عامر خان نے 14 مارچ 2025 کو اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر گوری کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں پچھلے ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔