عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 14, 2025

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا فیصلہ سنادیا، ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیس کا فیصلہ سنادیا، تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ 8 ملزمان کو بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنادی۔

اے ٹی سی نے مقدمے میں نامزد دیگر 8 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا، تینوں ملزمان کو تاوان مانگنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان پر اغواء کرنا ثابت نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More