معروف کامیڈین اداکار انتقال کرگئے

سچ ٹی وی  |  Apr 13, 2025

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کافی عرصہ سے علیل اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار جاوید کوڈو نے اسٹیج ڈراموں سمیت متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔

ان کے قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں عینک والا جن اور آشیانہ شامل ہیں۔

گزشتہ سال ایک انٹرویو میں جاوید کوڈو نے بتایا تھا کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔

ان کا بتانا تھا کہ مجھے برین ہیمرج ہوا اور میں مفلوج ہوگیا، اس کے علاوہ میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ میرے پیٹ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

جاوید کوڈو نے اپنے ساتھی ادا کاروں کے رویے کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل ہر کوئی مالی مسائل کا شکار ہے، امید تھی کہ میرے دوست میری مدد کریں گے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی مہنگائی کی وجہ سے مشکل حالات میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More