عائزہ خان کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا

سچ ٹی وی  |  Apr 10, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مغربی طرز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُنہیں سیاہ رنگ کے ریشمی ٹاپ اور چمکدار پینٹ کوٹ کے ساتھ باب کٹ ہیئر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان کا یہ بولڈ فوٹو شوٹ دیکھ کے ان کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ پہلے کبھی اداکارہ نے اس طرح کا فوٹو شوٹ نہیں کروایا تھا۔

یہ بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اپنے روایتی اور ماڈرن متوازن امتزاج کے لیے مشہور ہیں اور بہت سے لوگوں کے لیے فیشن آئیکون رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More