چین: نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Apr 09, 2025

چین کے صوبے ہیبائی میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کے سرکاری میڈیا کےمطابق نرسنگ ہوم میں آگ گزشتہ رات لگی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نرسنگ ہوم میں موجود دیگر افراد کوطبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

رواں سال جنوری میں بھی ہیبائی صوبے کی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More