ہیٹ ویو کا خطرہ، پنجاب کے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

لاہور: ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے۔ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع کا گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت کر دی گئیں۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے داخلی راستوں پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے فلیکسز لگا دیئے ہیں۔ جبکہ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ اور ویٹرنری کیئر سینٹرز کو بھی 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات کیس، بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کے مقامات پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اور محکمہ صحت اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کرے۔

شہریوں کو خصوصی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More