ملتان، پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کا جعفر ایکسپریس پر چھاپہ، اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
کسٹم حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سے اسمگل شدہ برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالرسے زائد بنتی ہے۔
پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت
کسٹم حکام نے بتایا کہ خشک دودھ، ٹائرز، امپورٹڈ چاکلیٹ، نیل پالش ودیگرسامان پکڑا گیا، اسمگل شدہ سامان بریک وین لگیج وین میں چھپایا گیا تھا۔
خیال رہےکہ پچھلے ہفتے پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی کے نجی بس ٹرمینل کے گوداموں پرسچل رینجرزکے ہمراہ مشترکہ کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔