امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Apr 07, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کھانے پینے کی اشیا سستی ہو رہی ہیں۔ اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے جبکہ شرح سود بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے نقصان اٹھا رہا تھا۔ تاہم اب ان ممالک سے اربوں ڈالر لے رہے ہیں جو ٹیرف لگا کر امریکہ کو نقصان پہنچاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکہ پر ٹیرف بڑھا کر 34 فیصد کر دیا جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ تھا۔ اور چین نے میری وارننگ کو نظرانداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ جوابی کارروائی نہ کریں۔ اور یہ ممالک امریکہ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔ سابق امریکی سربراہ اس سب کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے یہ سب ہونے دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More