ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ؟ کارتک آریان نے خاموشی توڑ دی

سچ ٹی وی  |  Apr 07, 2025

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ایک فلم کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کرنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھول بھلیاں اسٹار کارتک آریان نے حال ہی میں اپنی 50 کروڑ روپے کی فیس اور بالی ووڈ میں انہیں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک نے انڈسٹری میں روایتی سپورٹ سسٹم کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح کی اعداد و شمار والے پے چیک دوسرے لوگوں کو بھی ملتے ہیں مگر تب کسی کی توجہ ان کی طرف کیوں نہیں ہوتی؟ کارتک نے کہا کہ کیا میں ایسا واحد اداکار ہوں جس کو یہ رقم مل رہی ہے؟

اداکار نے مزید کہا کہ اس طرح کے اعداد و شمار صرف اس وقت سرخیاں بنتے ہیں جب ان کے نام کے ساتھ جڑے ہوں جبکہ دیگر لوگ اس سے بچ جاتے ہیں۔

کارتک نے کہا کہ ’بات یہ ہے کہ میرے پاس کوئی ترجمان نہیں ہے۔ میرا یہاں کوئی خاندان نہیں ہے۔ میرے پاس میرے چچا، یا میرے والد یا میری بہن یا میری گرل فرینڈ نہیں ہیں جو مضامین یا انڈسٹری میں میرے بارے میں مثبت تاثرات پھیلائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں اکثر بیرونی ذرائع کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ کارتک آریان جلد کرن جوہر کی فلم تو میری میں تیرا، میرا تیرا تو میری میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جس کا اعلان 2024 میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More