امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

ہم نیوز  |  Apr 07, 2025

امریکی ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات پر ایشیائی اور خلیجی اسٹاکس مارکیٹس میں نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

جاپان کا نکئی انڈیکس 9 فیصد نیچے آ گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 8 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ، جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

علاوہ ازیں آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جہاں  ٹریڈنگ شروع ہونے کے 15 منٹ میں بینچ مارک ایس اینڈ پی 6 فیصد نیچے آ گیا۔

دوسری جانب سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی 500 ارب ریال کا نقصان ہو گیا سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔

کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت اسٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر اسٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد ،مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین اسٹاک مارکیٹ میں 2.5 اور عمان میں 2.6 فیصد کی گراوٹ ہوئی ۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More