مشکل فیصلے کرکے ریاست کو بچایا ، آنیوالے دنوں خوشخبریاں آئینگی ، عطاء تارڑ

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کئے، وزیر اعظم نے سیاست نہیں ریاست کو بچایا، آنیوالے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی۔

اپنے حلقہ این اے127 میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک ایک دن کو عوام کی امانت سمجھ کر گزارتے ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، آج وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔

پنجاب میں 300 گرائونڈز ، اسپورٹس کمپلیکس اور جمینیزیم بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہو گی، ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More