وزیراعظم جلد ایک اور خوشخبری کا اعلان کریں گے، عظمیٰ بخاری

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو نہروں کے مسئلے پر وفاقی حکومت سے بات چیت کا مشورہ کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سیاست ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ان سے لڑائی نہیں۔ بلاول بھٹو کی باتوں پر ردعمل نہیں دینا چاہتے، فنڈز لینے کیلئے وفاق سے بات کر سکتے ہیں تو پانی پر بھی کریں۔

وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو مزید فائدہ ہوگا ۔

صوبائی وزیر نے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے وہ اب عوامی ریلیف کے اقدامات کو برداشت نہیں کر پا رہے۔

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی جہاں مجموعی طور پر 3.57 ارب روپے کی خریداری ہوئی 28 ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3 کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا اس کے علاوہ اگست تک 13 نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی وہاں نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے اور “سہولت آن دی گو” کے پائلٹ پروگرام کے تحت 14 مقامات پر موبائل سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More