پی ٹی آئی دور میں ملک میں ہر طرف تباہی تھی، وزیر دفاع

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کےذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اُس وقت ملک میں ہر طرف تباہی تھی، جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹروے شروع ہوجائے گی،سیالکوٹ میں رنگ روڈ زیر تعمیر ہے۔

نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھی آئے گا ترقی کے دور کا آغاز ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی کی زد میں ہیں، افواج پاکستان قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کررہی ہیں، میں بھی قید میں تھا لیکن اب تو ملاقاتیں اور پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکا کو کہتے تھے بیانات دے، اس نے بھی بیان نہیں دیا، نوبل پرائز کا انعام ملنے کا کہتے ہیں لیکن فلحال تو اس کو14سال قید ملی ہے۔

ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا، اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو کہتے تھے پیسے نہ بھیجیں، یہ چال بھی ان کی ناکام  ہوئی، ریکارڈ پیسہ باہر سے اس ملک میں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More