رمشا خان اواراحد رضامیرکی دوستی کے چرچے

سچ ٹی وی  |  Apr 05, 2025

پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اعتراف کیا کہ احد رضا میر نا صرف میرا ساتھی اداکار ہے بلکہ میرا بہترین دوست بھی ہے۔

رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔ دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔

دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔ تعلقات اور دوستی کی خبروں پر کبھی دونوں نے کھل کر بات نہیں کی اور نومبر 2024ء میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

لیکن اب رمشا خان نے احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔ رمشا خان نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارہ کسی ساتھی اداکارہ کی اچھی دوست نہیں ہوسکتی۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے دو بہترین دوست ہیں اور وہ جب بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہیں، ان ہی سے رابطہ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔ رمشا خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے بہترین دوستوں میں یمنیٰ زیدی اور احد رضا میر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو دونوں کو فون کر کے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر سے دوستی کے اعتراف کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More