پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں گراؤنڈ میں اچانک لائٹس بند ہو گئیں۔
یہ غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈفی اوور کرا رہے تھے جیسے ہی انہوں نے گیند پھینکی لائٹ چلی گئی، اس موقع پر طیب طاہر سامنے تھے انہوں نے پیچھے ہٹ کر گیند سے بچنے کی کوشش کی۔
یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی، محمد رضوان
لائٹ جاتے ہی گراؤنڈ اندھیرے میں ڈوب گیا لیکن چند لمحوں کے بعد لائٹس دوبارہ بحال کر دی گئیں، لائٹس کی بحالی کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
یا د رہے کہ اس میچ میں امام الحق کو رننگ کے دوران فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند ان کے منہ پر لگی اور وہ زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز میں تین صفر سے شکست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ گرائونڈ میں میچ کے دوران لائٹس بند ہونے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ انڈیا اور آسٹریلیا میں بھی ایسا ہو چکا ہے۔