قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو ہو گا

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اجلاس کی صدارت کرینگے، اسپیکرنے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

بجلی چوری پر اب فیڈر کے بجائے متعلقہ ٹرانسفارمر بند ہو گا، اویس لغاری

اجلاس سہ پہر4 بجےا سپیکرلاونج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول خوشگواررکھنے اورایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے، خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More