تیسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 265 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 265 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی  پہلی وکٹ 13 سکور پر گری، نک کیلی 3 رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پرعبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مقررہ 42 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں  پر 264 رنز بنائے، کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ماریو نے 58 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز 31 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 ، نسیم شاہ نے 2، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

کپتان  محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث  تیسرےاورآخری ون ڈے میچ کو 42،42 اوورتک محدود کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق،امام الحق،بابراعظم،محمدرضوا ن، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اورعاکف جاوید ٹیم کاحصہ ہیں جبکہ حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں نک کیلی، رائس ماریو، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹم سائفرٹ، مائیکل بریسول، محمدعباس، مچل، جیکب ڈفی، بین سیئرزاورول اورورک ٹیم  کا حصہ جبکہ ٹم سائفرٹ کونیتھن اسمتھ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تین میچوں کی سیریزمیزبان نیوزی لینڈ کو پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More