تیسرا ون ڈے، پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

ماؤنٹ مونگا نوئی، تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث  اب میچ 4 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگا، پاکستان اورنیوزی لینڈکا تیسرا ون ڈے 42،42 اوورتک محدود کردیا گیا۔

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں تین ون ڈے میچز کی سیریزکا تیسرا اور سیریز کا آخری میچ آج ماونٹ مونگا نوئی کھیل رہی ہے۔

قومی سکواڈ نے گزشتہ روز بے اوول میں انڈور پریکٹس سیشن بھی کیا ،بارش کے باعث قومی ٹیم نے انڈور نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریزکا تیسرا میچ  پاکستانی وقت کے مطابق 03.00 بجے صبح ہونا تھا، سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More