پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے تاخیرکا شکار، ماؤنٹ مونگا نوئی، بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث تاخیرہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں تین ون ڈے میچز کی سیریزکا تیسرا اور سیریز کا آخری میچ آج ماونٹ مونگا نوئی کھیل رہی ہے۔
فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے
قومی سکواڈ نے گزشتہ روز بے اوول میں انڈور پریکٹس سیشن بھی کیا ،بارش کے باعث قومی ٹیم نے انڈور نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریزکا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 03.00 بجے صبح ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا، سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے۔