کرینہ کپور کو بڑی پریشانی لاحق، اداکارہ کے تہلکہ خیز انکشافات

سچ ٹی وی  |  Apr 04, 2025

معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔

کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا لیکن مجھے خود سے پیار ہے اس لیے یہ سب ٹھیک لگتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب جہانگیر کی پیدائش کے بعد وزن بڑھا اور مجھے تب گھبراہٹ ہوئی تو خود سے کہا کہ میں اس میں بھی زبردست لگ رہی ہوں۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنی فلم "جب وی میٹ" کے ڈائیلاگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ اصول اپناتی ہوں کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

ادکارہ کرینی کپور نے خواتین کو مشورہ دیا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس پر ہر عورت کو اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More