موٹرویز پر ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹرویز کے مطابق ٹریفک دباؤ کےپیش نظر نفری اور پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، سفر سے پہلے گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کریں۔
صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہوگئے
دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ،حد رفتار کی پابندی کریں ، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرائے اوور چارجنگ کے سدباب کی مہم جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ،انہوں نے عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی پر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،اوور چارجنگ پر مسافروں کو کرایہ واپس کرائیں ، عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔
بجلی کی قیمتوں میں کل نمایاں کمی کا اعلان متوقع
صوبے بھر میں چلنے والی مسافر گاڑیوں کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔
کسی بھی روٹ پر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ نہ کرنے دی جائے، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔