پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار

ہم نیوز  |  Apr 01, 2025

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار ہو گئے۔

مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف دوسرا ون میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹرز کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

وہ پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹیئر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے انجری کا شکار ہونے والے بیٹر نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف شاندار 132 رنز بنائے تھے۔ دوسرے ون ڈے میچ میں کل دونوں ٹیمیں مدمقابلے ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More