پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم بہت اچھی ہے، امید ہے اگلے میچز جیتیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔
امام الحق نے کہاکہ ٹیم نے بھر پور پریکٹس کی ہے، بیٹر فارم میں لگ رہے ہیں،ان کنڈیشن میں پہلے تھوڑی مشکل ہوتی ہے بعد میں رن آنا شروع ہوتے ہیں۔
پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل کیوی بیٹر مارک چیپمین انجری کا شکار
ون ڈے ٹیم تجربہ کار ہے،کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے، ٹیم میں موجود کھلاڑیوں نے پاکستان کو بہت میچز جتائے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل سیریز برابر کر دیں گے۔
ٹیم میں دو نئے باؤلر زہیں ان کنڈیشز میں تھوڑی تبدیلی آتی ہے، ان کاکہنا تھا کہ کوچز نے محنت کی ہے باؤلنگ سائیڈ سے بھی اچھے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
اوپنر بلے باز نے کہا کہ جب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو یہ بطور کھلاڑی سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ ہمیشہ فائدہ دیتی ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لئے کھیلیں اور جیت میں کردار ادا کریں۔