امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ روکنا ہو گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے مضبوط امریکہ ٹرمپ کی ترجیح ہے،ٹرمپ امریکا کومحفوظ ترین ملک بناناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم یہاں ہیں دنیا کی حفاظت اورسلامتی کیلئے کام کریں گے، صدر ٹرمپ کے دورمیں ایران کوجوہری طاقت نہیں بننے دیاجائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران کو اپنے نیوکلیئراور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ روکنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں آنے والے افراد کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے۔