پاکستان بھر میں آج عید الفطر کا پہلا دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شوبز ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے۔ماہرہ خان اور عائزہ خان سمیت نامور اداکاروں نے سوشل میڈیا پر عید کی مناسبت سے پوسٹس شیئر کیں۔ عائزہ خان نے گلابی رنگ کے کپڑوں میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)
ماہرہ خان نے عید کی صبح کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’یہ میری عید کی صبح ہے، وعدہ کرتی ہوں تیار ہو کر عید کے جوڑے میں تصویریں کھینچوں گی۔‘
View this post on Instagram A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)کبریٰ خان جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے نے اپنے شوہر مرزا گوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ’ہماری حسین عید۔‘ View this post on Instagram A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism)
ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے لباس میں ملبوس اداکارہ اور ماڈل سحر خان نے بھی عید کے پیغام کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)اداکارہ مومل شیخ نے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور عید کا پیغام اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Momal Sheikh (@momal15)
اداکارہ صبور علی نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عید آج بہت زیادہ خاص محسوس ہو رہی۔
View this post on Instagram A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)
پاکستان سمیت انڈیا، بنگلہ دیش، امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی آج عید منائی گئی۔