ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مستعفی

ہم نیوز  |  Mar 31, 2025

ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

کریگ بریتھ ویٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل استعفیٰ دیا ہے تاکہ نئی قیادت کو وقت مل سکے،کرکٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کپتان کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کرےگا۔

معروف دانشور اور پنجابی کے ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کرگئے

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق بریتھ ویٹ 100 ٹیسٹ کھیلنے سے 2 میچوں کی دوری پر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کپتانی کی اضافی ذمہ داری کے بغیر اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

یاد رہےکریگ بریتھ ویٹ کو 2021 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More