گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات پر عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گورنر سندھ نے اہل وطن اورعالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں میں امداد تقسیم کی گئی۔
کراچی کے عوام میں روز ایک پلاٹ، عمرے کا ٹکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے،پورے رمضان عوام کی خدمت کی، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم دکھی دل کے ساتھ سادگی سے عید منا رہی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 100کے قریب افراد ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے، ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے ڈمپرز ڈرائیور پکڑے گئے، ایک ڈمپرز نے ماں کے ساتھ نومولود بچے کو بھی کچل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات پر عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اس بارے میں صدر مملکت، چیف جسٹس سندھ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی خط لکھے، میں نے خط لکھ کر کہا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل نہیں کروا پا رہی،اس موقع پر انہوں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔